• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوم الغضب”، فلسطین کے چپے چپے پرغاصب دشمن کے خلاف مظاہرے”

ہفتہ 17-10-2015
in عالمی خبریں
0
Enemy Against Protest
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں آج جمعہ کے روز مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پراسرائیلی ریاستی دہشت گردی، مقدس مقامات کی بے حرمتی اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف "یوم الغضب” منایا گیا۔ یوم الغضب کی مناسبت سے نماز جمعہ کے بعد غزہ کی پٹی، مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس، جنوبی اور شمالی فلسطینی شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ، الخلیل، نابلس، جنین، طولکرم اور سلفیت، غزہ کی پٹی، جنوبی اور شمالی فلسطینی شہروں اور بیت المقدس میں بھی مظاہرے اور جلسے جلوس منعقد کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق رام اللہ کے قریب البیرہ کے شمال میں بیت ایل چوکی کے قریب سے گذرنے والی ایک فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ پرامن مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غرب اردن کے شہر الخلیل میں بھی فلسطینی شہریوں کی ایک ریلی اور صہیونی فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ قابض فوجیوں نےیہاں پر نہتے مظاہرین پر آنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی، جس کے باعث متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

الخلیل سے ذرائع کے نامہ نگار کے مطابق الخلیل کے جنوبی علاقے الفوار، قدیم الخلیل میں طارق بن زیاد اسکول کے احاطے اور دیگر مقامات پر فلسطینیوں نے صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے کیے۔

نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں طبی عملے کا ایک رضاکار بھی زخمی ہوا ہے۔ الفوار کے مقام پر دو روز قبل فلسطینی شہری نے یہودی فوجی کو خنجر گھونپ کر زخمی کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حملہ آور شہید ہوگیا تھا۔

حماس کی اپیل پر الخلیل میں راس الجور کے مقام سے نکالا گیا جلوس جسر حلحلول کے مقام پر پہنچا تو قابض فوج نے اس پر "ٹوٹو” نامی بندوق سے ربڑ کی گولیاں برسائیں اور مظاہرین کو آنسو گیس کی شیلنگ سے نشانہ بنایا گیا۔

شمالی الخلیل میں بیت امر کی جامع مسجد سے بھی ایک بڑا جلوس نکالا گیا جو جنوبی الخلیل میں جا کر ایک جلسے کی شکل اختیار کرگیا۔ شمالی الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ کے قریب بھی فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے جمعہ کو علی الصبح ہی سے الخلیل شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی تھی۔

ادھر جنوبی مغربی کنارے کے بیت لحم شہر میں بھی فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے صہیونی فوجیوں پر سنگ باری کی جبکہ قابض فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی ہے۔ قلقیلیہ اور طولکرم میں میں بھی اسی طرح کی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

نابلس میں بیت فوریک کے مقامپر فلسطینی شہریوں نے جلوس نکالا جب کہ الحوارہ کے مقام پر فلسطینیوں کو رام اللہ اتھارٹی کی پولیس نے ریلی نکالنے سے روک دیا۔

بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں مظاہرے

"یوم الغضب” کے حوالے سے جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں بھی اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ بیت المقدس میں جمعہ کو علی الصباح ہی سے اسرائیلی فوج نے ناکہ بندی کرتےہوئے پورے شہر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا تھا۔ اس کے باوجود فلسطینی شہری گھروں سے نکلے اور انہوں "یوم الغضب” میں بھرپور حصہ لیا۔

بیت المقدس میں نماز جمعہ کے بعد باب العامود کے مقام پر ایک ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔

اھر غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز خان یونس کے مشرق میں البریج کے مقام پر ایک بڑا جلوس نکالا گیا۔ اس کے علاوہ غزہ شہر، اور شمالی قصبوں میں بھی جلسے جلوس نکالے گئے۔

غزہ سے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائنرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوئے۔ مشرقی غزہ کی پٹی میں ایک جب کہ جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر نکالے گئے جلوس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی ہوا ہے۔ غزہ اور مغربی کنارے کو باہم ملانے والے مقامات پر بھی مظاہرے کیے گئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.