• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

انتفاضہ القدس’ کی حمایت ہمیں آزادی فلسطین کےقریب کردے گی:الغنوشی

جمعہ 16-10-2015
in عالمی خبریں
0
Rashid AlGonwi
0
SHARES
0
VIEWS

تیونس کی اسلام پسند مذہبی سیاسی جماعت "تحریک النہضہ” کے سربراہ الشیخ راشد الغنوشی نے فلسطینی عوام کی صہیونی مظالم کے خلاف شروع کی گئی تحریک ‘انتفاضہ القدس’ کی بھرپور حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انتفاضہ القدس اور پورے فلسطین کی آزادی کا ایک نیا موقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں الشیخ راشد الغنوشی نے کہا کہ "اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں پر صہیونی مظالم پرخاموشی توڑ دیں اور تمام ممالک مل کر صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالیں۔ خاص طورپر موجودہ تحریک انتفاضہ القدس اسرائیل پردبائو ڈالنے اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوانے کا بہترین موقع ہے۔ بیت المقدس میں جاری تحریک انتفاضہ کی حمایت کرنے سے ہم آزادی فلسطین کی منزل کے مزید قریب پہنچ جائیں گے”۔

ایک سوال کے جواب میں الشیخ الغںوشی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی برسراقتدار قیادت تکبر اور طاقت کے نشے میں دھت ہے۔ مگر فلسطینیوں کی تحریک نے صہیونی طاقت اور غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی حمایت کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی پر مسلط محاصرہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ الشیخ الغنوشی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو بھی دیگر دنیا کی اقوام کی طرح اپنا ایک آزاد اور خود مختار ملک بنانے کا حق حاصل ہے۔ جو ممالک اسرائیلی ہٹ دھرمی کی حمایت کررہے ہیں وہ فلسطینیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی سازشوں میں برابر کے شریک ہیں۔

الشیخ الغنوشی کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں جاری حالیہ تحریک ماضی میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی دو تحریک ہائے انتفاضہ ہی کی طرز کی تحریک ہے۔ مگر اس تحریک کے باوجود عالمی برادری اسرائیلی جرائم اور غیرقانونی یہودی آباد کار پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.