• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا بیت المقدس کے 19 فلسطینی باشندوں کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان

جمعہ 16-10-2015
in عالمی خبریں
0
AlQuds Citizen
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے 19 فلسطینی باشندوں کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر اس فلسطینی کی القدس کی شہریت ختم کر دی جائےگی جو یہودی آباد کاروں یا اسرائیلی تنصیبات پرحملوں میں ملوث ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت داخلہ کے ایک اجلاس کے دوران صہیونی وزیر داخلہ سلفان شالوم نے کہا کہ ان کے پاس 19 فلسطینیوں کی ایک فہرست پہنچی ہے جو بیت المقدس میں یہودی مفادات اور یہودی آباد کاروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔ ہم ان تمام فلسطینیوں کی بیت المقدس کی شہریت ختم کرتے ہوئے انہیں شہر سے نکال باہر کریں گے۔

صہیونی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں پر حملے اور اسرائیلی تنصیبات کو تباہ کرنے والے فلسطینیوں کو القدس میں سکونت سمیت تمام مراعات کے حصول کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہم ان تمام فلسطینیوں اور ان کے اہل خانہ کو بنیادی مراعات اور سماجی سہولیات روک دیں گے جو یہودی آباد کاروں پر حملے کریں گے یا اسرائیلی تنصیبات کو نقصان پہنچائیں گے۔

اسرائیلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں پر سنگ باری سمیت دیگر مزاحمتی حملوں میں ملوث فلسطینی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد مقبوضہ بیت المقدس میں رہائش پذیر ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ بیت المقدس میں رہائش پذیر فلسطینی اسرائیلی حکومت کی طرف سے ہرقسم کی شہری مراعات حاصل کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیرداخلہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب صہیونی وزیرقانون ایئلیٹ شاکیڈ نے ایک نیا مسودہ قانون پیش کیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ یہودی آباد کاروں پر حملے کرنے والے فلسطینی لڑکوں کے خاندانوں کو فراہم کی گئی بنیادی شہری سہولیات سے محروم کردیا جائے۔ نیز ان کی املاک بہ حق سرکار ضبط کرلی جائیں۔ انہیں وارننگ دی جائے اور دوسری باریہودیوں پرحملوں کی پاداش میں پورے خاندان کو بیت المقدس سے بے دخل کیا جائے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.