• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی تنظیموں کی آج پورے ملک میں’یوم الغضب’ کی اپیل

جمعہ 16-10-2015
in عالمی خبریں
0
Palestine Org Protest
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی نمائندہ مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے آج جمعہ کو صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف "یوم الغضب” کے طور پرمنانے کی اپیل کی ہے۔ تاجر برداری اور دیگر شہری تنظیموں نے بھی یوم الغضب کے حوالے سے منعقدہ ریلیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” ، اسلامی جہاد اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین سمیت کئی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے آج پورے ملک میں انتفاضہ القدس کی حمایت اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیاہے۔

حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں فلسطینی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ "یوم الغضب” کی مناسبت سے منعقدہ ریلیوں کو کامیاب بنانے کے لیے ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ حماس نے غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور بیت المقدس کے عوام سے خاص طورپر یہودی دہشت گردی کے خلاف گھروں سے باہر نکل کر احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام اس وقت دفاع قبلہ اول کی فرنٹ لائن پرجنگ لڑ رہے ہیں۔ اس لیے تمام فلسطینی "یوم الغضب” کے موقع پر مظاہروں میں شرکت کرکے نہ صرف دفاع قبلہ اول کے لیے اپنا فرض پورا کریں بلکہ صہیونی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونےوالے شہریوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں۔

اسلامی جہاد اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے بھی آج جمعہ کو فلسطین کے مختلف شہروں میں دفاع قبلہ اول ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے جاری الگ الگ بیانات میں فلسطینی شہریوں سے "یوم الغضب” کے مظاہروں کو کامیاب بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.