اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے بیت المقدس میں منگل کے روز فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے داد شجاعت دیتے ہوئے تین یہودی آباد کاروں کے قتل پرمزاحمتی نوجوانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینی مجاھدین کے ہاتھوں یہودی شرپسندوں کا قتل قابل تحسین کارروائیاں ہیں۔ یہودیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے دشمن کے لیے واضح پیغام ہیں کہ فلسطینی قوم قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والے ناپاک صہیونیوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ منگل کے روز فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں تین ہہودی آباد کار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بیت المقدس میں مزاحمتی کارکنوں کی جانب سے یہودی آباد کاروں پر چار حملے کیے گئے۔ ان میں دو بیت المقدس اور دو تل الربیع میں کیے گئے ہیں۔ زخمی ہونے والے یہودیوں میں سے چھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔