فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب قابض صہیونی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو فوجیوں سے اسلحہ لوٹنے کی کوشش کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے بتایا کہ بیت المقدس میں ایک بس میں سوار ہو کر فوجی اہلکار سے اس کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کے دوران گولی لگنے سے ایک فلسطینی مارا گیا۔اسرائیلی فوجی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سوموار کی شام بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری اور فوجی اہلکار کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ میں اسرائیلی فوجی معمولی زخمی جب کہ فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوا ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
قبل ازیں شمالی بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے بسغات زئیف یہودی کالونی کے قریب ایک یہودی خاتون پر چاقو سے حملے کے الزام میں ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔