رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے رام اللہ کے قریب کنٹرول ٹاور پر فائرنگ کےواقعے کو غیرمعمولی کوریج دی ہے اور کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے ٹاور کو نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا تھا تاہم اس میں کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
القدس اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں یکم اکتوبر سے جاری تحریک کے دوران صہیونی تنصیبات پر فائرنگ کے 26 واقعات درج کیے گئےہیں۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 4 یہودی شرپسند ہلاک اور 94 زخمی ہوئے ہیں۔ انتفاضہ القدس کے دوران سنگ باری کے 764 واقعات رونما ہوئے جب کہ 276 بار صہیونی فوج کو پٹرول بموں سے نشانہ بنایا گیا۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی آباد کاروں کو 24 بار چاقو سے حملوں کا نشانہ بنایا جن میں 14 حملے کامیاب ثابت ہوئے تھے۔