• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صیہونی حکومت کا تحریک اسلامی پر پابندی پر غور

منگل 13-10-2015
in عالمی خبریں
0
Islami Tahreek
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت گرین لائن سے پرے مقبوضہ فلسطین میں شیخ رائد صلاح کی سربراہی میں کام کرنے والی تحریک اسلامی پر اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر پابندی لگانے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

اسرائیل کے نشریاتی ادارے ‘چینل ٹو’ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کے بیشتر وزراء اس تجویز کی حمایت میں ہیں مگر اسرائیلی سیکیورٹی کے ذمہ دار حکام اس حوالے سے کئی مختلف آراء رکھتے ہیں۔

اسرائیلی رہنماؤں کا خیال ہے کہ تحریک اسلامی اور اس کے رہنما شیخ صلاح مقبوضہ فلسطین میں مزاحمتی آپریشنز کو بڑھانے میں کردار ادا کررہے ہیں کیوںکہ ان کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے خلاف یہودی سازشوں کا انتباہ اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ تحریک اسلامی کے خلاف جارحانہ اقدامات اٹھائیں گے کیوںکہ وہ اسرائیل کے اندر موجود امن اور داخلہ سیکیورٹی کے لئے خطرہ کا باعث ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے تنظیم پر پابندی لگانے کے حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء اسرائیلی داخلہ سیکیورٹی کی ذمہ دار تنظیم شن بیت نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے اس پابندی کی حمایت کردی ہے جبکہ اسرائیلی پولیس کا ماننا ہے کہ ایسا کوئی اقدام خطرناک ہے اور اس کے منفی اثرات ہوں گے۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کا خیال ہے کہ اس تحریک پر پابندی لگانے سے تحریک خفیہ طور پر کام کرنے پر مجبور ہوجائے گی اور اس کے نتیجے میں اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد شروع ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.