فلسطین کے جنوبی شہر دیمونا میں جمعہ کو علی الصباح یہودی اشرار کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر چاقوئوں سے حملہ کیے گئے جس کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عبرانی نیوز ویب کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم یہودی آباد کاروں نے دیمونا کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر چاقوئوں اور چھریوں سے حملہ کیا۔ حملوں میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے جائے وقوعہ پر چھاپہ مار کر ایک حملہ آور یہودی کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔