فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 36 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران فلسطین کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہراور اس کے مضافات سے 26 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔انسانی حقوق کلب کا کہنا ہے کہ نو شہریوں عدی حسان، زیاد بحر، باسل ابو ھاشم، علاء صلیبی، یوسف ابو ھاشم، محمد علامی، باسل ابو ماریا، عیسیٰ صلیبی اور فرحان علقم کوحراست میں لے لیا۔ سات شہریوں کو الخلیل میں امیر ابو رموز، عرفات شبانہ، عیدالعجلونی، ناصر ابو سنینہ، یاسر ابو سنینہ، عدی قواسمہ اور محمد اطرش جب کہ الحلول شہر سے کریم حنیح، محمد زماعرہ، ربیع ماعرہ، سامر مضیہ، محمدعقل، محمد البربروای، تامر زماعرہ کو حراست مں لیا گیا۔ پانچ شہریوں کو نابلس سے حراست میں لیا گیا۔ ان کی شناخت موسیٰ علی عویس، مصطفیٰ محمد عویس، عبیدہ احمد عویس، ابراہیم الشنار، حسین محمد معروف کے ناموں سے کی گئی ہے۔
شمال جنین میں الجلمہ کے مقام سے تین فلسطینیوں محمد شعبان، اسعد قرقش، ثائر ابو فرحہ کو حراست میں لیا گیا۔ بیت المقدس سے چھ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ گرفتار شدگان میں ضیاء جراح، احمد عطیہ، رامی عبیدیہ، قصی داری، مصطفی محمود مصطفیٰ خالد جاد اللہ اور دیگر شامل ہیں۔