پیر کو علی الصباح ‘نامعلوم’ کے نام سے مشہور یہودی شدت پسند گروپ نے شمالی یافا میں حسن بیک مسجد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں مسجد کی دیواروں اور شیشے کو نقصان پہنچا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ جب فلسطینی اور اسرائیلیوں کے درمیان مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں جھڑپیں جاری ہیں جن میں کئی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔یافا میں اسلامی تحریک کے عہدیدار شیخ محمد نجم کا کہنا تھا کہ یہ حملہ مسلمانوں اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف تعصبانہ حملوں کے سلسلے کا حصہ ہے۔
اسلامی تحریک کے عہدیدار نے فلسطینی شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خبردار رہیں کیوںکہ مسلمانوں پر حملوں میں شدت آرہی ہے۔