ذرائع کے مطابق اتوار کو علی الصباح قابض فوج نے اشتہاری قرار دیے گئے القسام کارکن قیس السعدی کے مکان کا گھیراؤ کیا۔ کئی گھنٹے کے محاصرے کے بعد مکان کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تاہم السعدی بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔
"پی آئی سی” کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق جنین کے ایک اسپتال میں 18 افراد کو علاج کے لے لایا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو گولیاں لگی ہیں۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان پر گولیاں اس وقت چلائیں جب وہ قابض فوج کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
بیس دوسرے افراد کو بھی گولیاں لگنے سے درمیانے اور معمولی درجے کے زخم آئے ہیں۔ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
قابض فوجیوں نے القسام کارکن قیس السعدی کے بھائی سمیت متعدد دیگر قریبی عزیزوں کو حراست میں لے لیا ہے۔