فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں قابض صہیونی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب جنین شہر میں فحمہ قصبے میں متمرکز قابض فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں میں پانچ افراد کو حراست میں لینےکے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کو علی الصباح قابض صہیونی فوجیوں نے طولکرم میں عناب چوکی کے قریب فلسطینی شہریوں محمد عبدالسلام مراعبہ، مجدی عبدالسلام مراعبہ، محمد عبدالقادر مراعبہ اور بشار ھشام مراعبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انہیں گہرے زخم آئے ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے۔ چاروں فلسطینی شہریوں کو اس وقت بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ چوکی کے قریب سے گذر رہے تھے۔
قابض فوجیوں ںے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں عبداللہ نائف مراعبہ بھی شامل ہیں۔ دیگر چار افراد کو جنین سے حراست میں لیا گیا۔