• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی حکومت سےمغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر میں تیزی لانے کا مطالبہ

جمعہ 02-10-2015
in عالمی خبریں
0
Jews
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل میں یہودی آباد کاری کونسل کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے رد عمل میں مغربی کنارے میں یہودی توسیع پسندی کی سرگرمیوں میں تیزی لائے۔

ذرائع کے مطابق یہودی آبادیاتی کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ صدر عباس نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسرائیل کے ساتھ طے پائے تمام معاہدے توڑنے کی دھمکی دی ہے۔ صدر عباس کی ان دھمکیوں کے بعد اسرائیلی حکومت کو چاہیے کہ وہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے عمل میں تیزی لائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی کابینہ کو چاہیے کہ وہ محمود عباس کی تقریراور ان کی دھمکیوں کا جواب یہودی آباد کاری کی شکل میں دیں۔ حکومت کو کھل کر یہ اعلان کرنا ہوگا کہ وہ کسی کی دھمکی یا بلیک میلنگ کا ہرگز شکار نہیں ہوگی۔

یہودی آبادکاری کونسل کی جانب سے صدر محمود عباس کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو بدترین گستاخی اور بے شرمی قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حیرت ہے محمود عباس اس اسرائیل کو دھمکی دے رہے ہیں جو انہیں حماس کے شکاریوں سے ہرممکن تحفظ دے رہا ہے۔ صدر عباس یہ دھمکی دے رہے ہیں کہ یہودی آباد کاری روک دی جائے ورنہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے پائے کسی معاہدے کی پابندی نہیں کریں گے، کس قدر ڈھٹائی اور بے شرمی کی بات ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں دھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی تو وہ بھی کسی معاہدے کی پابندی نہیں کریں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.