• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی نے غزہ میں ‘فٹبال ٹورنامنٹ’ کی سعودی تجویز مسترد کردی

جمعہ 02-10-2015
in عالمی خبریں
0
football
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی نے سعودی عرب کی جانب سے فلسطین اور سعودی عرب کی فٹبال ٹیموں کے درمیان غزہ کی پٹی میں فٹبال ٹورنامنٹ کی تجویز مسترد کردی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ رام اللہ حکومت کو اعتراض ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے فٹبال میچ کی تجویز غرب اردن کے بجائے غزہ کی پٹی میں کیوں دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین بریگیڈیئر جنرل جبرل الرجوب اور ان کے سعودی عرب منصب احمد عید کے درمیان 21 ستمبر کو اردن کے صدر مقام عمان میں اہم ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے غزہ کی پٹی میں دونوں ملکوں کی فٹبال ٹیموں کےدرمیان مقابلے کی تجویز دی گئی تھی تاہم فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار نے سعودی عرب کی تجویز ناقابل عمل قرار دے کر اسے مسترد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین احمد عید نے تجویز دی تھی کہ سنہ 2018 ، اور 2019 ء کے فلسطین۔ سعودی عرب فٹبال مقابلوں کے لیے غزہ کی پٹی کا انتخاب کیا جائے۔ تاہم جبریل الرجوب سعودی عرب کی اس تجویز سے متفق نہیں ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے سعودی عرب اور فلسطین کی ٹیموں کے درمیان مقابلے کے لیے شمالی بیت المقدس کے فیصل الحسینی فٹبال گرائونڈ میں کھیلنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم سعودی عرب نے یہ تجویز قبول نہیں کی اور کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے ان کی ٹیم کو بیت المقدس میں داخلے اور وہاں پر کسی بھی کھیل میں حصہ لینے میں تکنیکی مشکلات کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔

اس کے جواب میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کو عمان سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فیصل الحسینی فٹبال گروائونڈ میں لایا جائے گا۔ مقابلہ ختم ہونے کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر ہی کی مدد سے وہاں سے واپس عمان منتقل کردیا جائے گا۔ تاہم سعودی عرب نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فٹبال مقابلہ مقبوضہ فلسطینی شہروں سے باہر ہونا چاہیے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.