• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی حکام نے سات فلسطینی شخصیات مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیں

منگل 29-09-2015
in عالمی خبریں
0
image news 2015 Sep 29 1470 300 0.jpg-boy
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس مرکزاطلاعات فلسطین

قابض صہیونی حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے سات اہم فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ قبلہ اول سے بے دخل کیے گئے شہریوں میں اسلامی تحریک کے

شعبہ القدس امور کے چیئرمین ، عالم دین، دو سماجی کارکن اور ایک فوٹر جرنلسٹ شامل ہیں۔

بیت المقدس کے مقامی ذریعے نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض صہیونی حکام نے جن سات اہم شخصیات کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیاہے ان میں اسلامی تحریک کے القدس امور کے چیئرمین ڈاکٹر سلیمان اغباریہ، عالمی علماکونسل کے رکن الشیخ ڈاکٹر حسین ولید، نوجوان سماجی کارکن محمد میلاوی، مصعب اغباریہ، فادی زعیر اور الجزیرہ ٹی وی کے فوٹو گرافر عمر صیام شامل ہیں۔

مصعب اغباریہ نے میڈٰیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کے ایک مرکز میں طلب کیاگیا تھا جہاں ان پر جبرا مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کے نوٹسز پردستخط کرائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ قابض صہیونی حکام نے سیکیورٹی سینٹر میں طلب کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں ایک تیسرے شخص کی ضمانت پر رہا کیا گیا مگر ساتھ ہی انہیں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں بے دخل کیے گئے شہری مصعب اغباریہ نے بتایا کہ انہیں 15 دن کے لیے مسجد اقصٰی میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔ مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیے گئے تمام شہریوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے قبلہ اول سے اپنا تعلق بدستور قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ مسجد اقصیٰ سے شہریوں کی بے دخلی ایک غیرقانونی اور ظالمانہ ہتھکنڈہ ہے جس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

Tags: فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.