الخلیل مرکز اطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں فلسطینی شہریوں کے خلاف حراستی مہم کو جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں سے سات فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیل کے ٹی وی چینل ‘7th چینل کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ یہ تمام فلسطینی اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو مطلوب تھے اسی لئے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ یہ تمام گرفتاریاں الخلیل اور اس کے گرد ونواح سے عمل میں لائی گئی۔ ان میں ایک شخص کو الخلیل شہر جبکہ باقی چھ کو حلحلول قصبے سے حراست میں لیا گیا۔
چینل کا کہنا تھا کہ پانچ محروسین اسرائیل مخالف کارروائیوں کے الزام میں مطلوب تھے۔