غزہ مرکز اطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کا کہنا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے مصر اور غزہ کی سرحد پر سمندری پانی چھوڑنے کے اقدامات فلسطینی اتھارٹی کی معاونت کے ساتھ
اٹھائے جانے کا بیان ثابت کرتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے غزہ کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی ہے۔میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے کہا ہے کہ مصر صدر عبالفتاح السیسی کے بیان سے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔
حماس نے محمود عباس کی جانب سے غزہ میں بحران پیدا کرنے کی کوشش پر ان کے خلاف ایک قومی موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مصری صدر نے نیویارک میں محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے موقع پر میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ غزہ کی سرحد پر سمندری پانی چھوڑنے کا عمل محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کے تعاون سے مکمل کیا گیا تھا۔
سیسی کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کے ساتھ موجود مصری سرحدوں کو اس وقت تک نہیں کھولیں گے جب تک ان کا انتظام فلسطینی اتھارٹی کے پاس نہیں چلا جاتا ہے۔