• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی محکمہ تحفظ ماحولیات نے غزہ کی سرحد پرپانی چھوڑنے کو ‘جرم’ قرار دیا

پیر 21-09-2015
in عالمی خبریں
0
image news plf
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطین کے ادارہ برائے تحفظ ماحولیات نے مصری فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کی سرحد پر نام نہاد سرنگوں کو تباہ کرنے لے لیے سمندر کا پانی چھوڑنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی

قانون کی رو سے "جرم” قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں سرکاری محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری فوج کی جانب سے غزہ کی سرحد کو سمندر کے کھارے پانی سے ڈوبونا انسانیت اور ماحولیات کے خلاف سنگین جرم ہے۔ مصری فوج کے اس اقدام سے غزہ کی پٹی کے سرحدی قصبوں کا زیرزمین قابل استعمال پانی کا ذخیرہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری فوج کی جانب سے غزہ کی سرحد پر نام نہاد سرنگوں کو پانی کے ذریعے تباہ کرنے کا اقدام ایک المیہ ہے کیونکہ پائپ لائن کے ذریعے سمندر کا کھارا پانی فلسطینی آبادی، قصبوں اور کھیتوں میں چھوڑنے سے نہ صرف ماحولیات پر گہری منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں بلکہ اس اقدام کا براہ راست انسانی زندگی پرمنفی اثر مرتب ہو رہا ہے۔

بیان میں مصری فوج کی جانب سے سمندری پانی کو غزہ کی پٹی کی سرحد پرچھوڑنے کے نقصانات کے بارے میں کہا گیا ہے کہ سمندر کے کھارے پانی کے نتیجے میں غزہ کا زیرزمین انسانی استعمال اور آب پاشی کی خاطر استعمال ہونے والا پانی 40 گنا متاثر ہورہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مصری فوج نے غزہ کی سرحد پرسمندر کا کھارا پانی چھوڑکر فلسطینی ماحولیات پرحملہ کیا ہے۔ رفح اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں رہائش پذیر فلسطینی کھارے پانی کی وجہ سے میٹھے پانی کے ذخیرے سے محروم ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مصری فوج نے پچھلے ہفتے کےآخرمیں غزہ کی پٹی کی سرحد پرپائپ پائنوں کے ذریعے سمندر سے لایا گیا پانی چھوڑ دیا تھا جس کے نتیجے میں مقامی آبادی براہ راست متاثر ہوئی ہے۔

Tags: صیہونیغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.