مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں منعقدہ ترکی کی حکمران پارٹی "آق” کی پانچویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
خالد مشعل نے "آق” کی فلسطینیوں کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور ساتھ ہی کہا کہ موجودہ حکمراں جماعت کا ترکی میں سیاسی تجربہ کامیاب اور قابل تحسین رہا ہے۔ انہیں کانفرنس میں شرکت پرنہ صرف خوشی ہے بلکہ کانفرنس میں شرکت ان کے لیے باعث سعادت بھی ہے۔
خالد مشعل نے کہا کہ ترک حکومت نے محصورین غزہ کی بہبود ، غزہ کی ناکہ بندی کے اٹھائے جانے، جنگ کے بعد غزہ کی تعمیرنو اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے کی جانے والی خدمات قابل قدر ہیں اور فلسطینی قوم ترکی کی ان خدمات کا ہمیشہ اعتراف کرتی رہے گی۔
خیال رہے کہ خالد مشعل جمعہ کو ترکی کے شہر انقرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے گذشتہ روز حکمراں جماعت کی پانچویں سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔
