اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کل جمعہ کے روز دورے پر ترکی پہنچے ہیں جہاں وہ آج سے شروع ہونے والی حکمراں جماعت”جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ”[آق] کے سالانہ اجتماع میں شرکت کریں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل اپنے دورہ ترکی کے دوران ترک قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کی صدر رجب طیب ایردوآن اور وزیراعظم احمد دائود اوگلو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ترکی آنے والے حماس کے وفد میں خالد مشعل کے ہمراہ جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق اور سیاسی شعبے کے کارکنان سامی خاطر، عزت الرشق اور جہاد یغمور شامل ہیں۔