فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں منگل کے روز اچانک اسرائیلی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے نچلی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں شہری سخت خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔
الخلیل سے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی فوج کے ایک سے زائد اپاچی ہیلی کاپٹر الخلیل میں اذنا اور اس کےآس پاس کے پہاڑی علاقوں میں نچلی پروازیں کرتے رہے۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی پروازوں کے باعث مقامی آبادی خوف کا شکار ہوگئی تھی۔
اس دوران اسرائیل کے ٹرانسپورٹ طیارے بھی فضاء میں گھومتے رہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی نچلی پروازیں جنگی مشقوں کا حصہ تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اپاچی ہیلی کاپٹر دیوار فاصل کی دوسری جانب ہیلی پیڈ پر بار بار اترا اور اڑانیں بھرتا رہا۔ جس کے باعث مقامی آبادی میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
