• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"نطفے کی مصنوعی منتقلی”،ایک اور فلسطینی قیدی صاحب اولاد ہوگیا

منگل 01-09-2015
in فلسطین
0
plf prisoner1
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینیوں کی جانب سے انسانی حقوق کے اداروں کے توسط سےان کے مادہ تولید کی مصنوعی طریقے سے منتقلی کے عمل سے بچوں کی پیدائش کا رحجان زور پکڑ رہا ہے۔ اب تک اس عمل سے متعدد فلسطینی اسیر صاحب اولاد ہوچکے ہیں۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی غرب اردن کے رام اللہ شہر سے تعلق رکھنے والے "مریشح شریتح” نامی فلسطینی قیدی ہے، جس کے نطفے کی مصنوعی منتقلی کےنتیجے میں اس کے ہاں بچی نے جنم لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "انین القید” نیٹ ورک کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بچی نے کی رام اللہ کےایک اسپتال میں ہوئی۔ دونوں ماں بیٹی صحت مند ہیں۔ بچی کا نام "حمام” رکھا گیاہے۔ مصنوعی طریقے سے پیدا ہونے والی بچی کے والد اسرائیل کی عوفر جیل میں قید ہیں جہاں وہ چھ سال قید کاٹ چکے ہیں۔ ۔ سنہ 2014 ء میں اسرائیل کی ایک عدالت نے انہیں مزید دو سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطین میں کسی قیدی کے ہاں مصنوعی طریقے سے مادہ تولید کی رحم مادر میں منتقلی اور اس کے ذریعے بچے کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ حال ہی میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی 35 سالہ احمد السکنی کی اہلیہ کو جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔

صہیونی فوج نے احمد السکنی کو سنہ 2002 ء میں حراست میں لیا۔ ان پر اسلامی جہاد سے تعلق کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے انہیں 27 سال قید بامشقت کی سزا کا حکم دیا۔

السکنی کا ایک بیٹا طارق 14 جولائی 2013 ء کو غزہ کی پٹی میں ایک ٹریفک حادثے میں وفات پاگیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی جیل میں قید السکنی کا نطفہ حاصل کیا اور اسے جدید سائنسی طریقے کے تحت اس کی اہلیہ کے رحم میں منتقل کردیا جہاں اللہ نے اسے جڑواں بیٹے دیے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.