مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز قابض فورسز نے اچانک مشرقی بیت المقدس کی مرکزی شاہراہ کو جگہ جگہ ناکے لگا کر بند کردیا۔ صہیونی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ سڑک کی وجہ سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس لیے اسے غیر معینہ مدت کے لیے ہرطرح کی آمد ورفت کے لیے بند کیاجا رہا ہے۔
مرکزاطلاعات برائے القدس و مسجد اقصیٰ امور”کیو پریس” کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی پولی نے مشرقی بیت المقدس کی شاہراہ سلمان الفارسی کو الطور کالونی سے بند کردیا جس کےنتیجے میں کالونی کے گھروں سے باہر تین ہزار فلسطینیوں کو گھروں کو واپسی میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ہے۔
کیو پریس کا کہنا ہےکہ صہیونی فورسز کی جانب سے شاہراہ سلمان الفارسی کی بندش کا اقدام دوپہر سے قبل کیا گیا جس کے باعث اسکول کے بچوں کو واپسی میں بھی شدید مشکلات پیش ائیں۔ گاڑیوں پر اسکولوں سے واپس ہونے والے بچوں کو کئی کئی میل پیدل سفر کرکے گھروں کو پہنچنا پڑا ہے۔ اسی طرح عمر رسیدہ افراد اور خواتین کی گھروں کو واپسی میں بھی مشکلات پیش آئیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فورسز نے سڑک کو جگہ جگہ اڑھائی میٹر اونچے سیمٹی بلاکس کے ذریعے بند کیا گیا تھا۔ جگہ جگہ پر کوڑا کرکٹ لے جانے والی گاریاں بھی پھنسی ہوئی تھیں۔
