مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب سائیٹ” 0404 ” کی جانب سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غرب اردن میں حراست میں لیے گئے دس میں سے سات افراد سیکیورٹی اداروں کو اسرائیل مخالف کارروائیوں میں پہلے ہی مطلوب تھے۔ ان پر صہیونی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں پر پرتشدد حملوں کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ تین دوسرے فلسطینیوں کو رام اللہ کے قریب سے دیر قدیس کے مقام سے حراست میں لیا گیا۔ ان پر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” سے تعلق کا الزام عایدکیا گیا ہے۔ چار افراد کو الخلیل کے نواحی علاقے بیت امر اور صوریف سے حراست میں لیا گیا۔
بیت امر سے حراست میں لیے گئے افراد ماضی میں اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔ صہیونی فوجیوں نے ان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں گھروں میں موجود قیمتی سامان اورگاڑیوں کی بھی توڑپھوڑ کی گئی۔
