اسرائیلی حکام نے فلسطینی رکن قانون ساز کونسل محمد ماہر بدر کو 22 ماہ تک انتظامی قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہاکردیا۔ ان کی رہائی اسرائیل کی "عوفر” جیل سے عمل میں لائی گئی جس کے بعد انہیں ایک قافلے کی شکل میں مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں ان کے گھر تک لایا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 59 سالہ ماہر بدر کو صہیونی فوج نے 28 اکتوبر 2013 ء کو حراست میں لیا تھا۔ وہ ماضی میں اسرائیل کی جیلوں میں مجموعی طورپر 12 سال قید رہ چکے ہیں۔ سنہ 1994 ء میں انہیں کئی دوسرے فلسطینیوں کے ہمراہ لبنان جلا وطن کردیا گیا تھا۔
رہائی پانے والے رکن قانون ساز کونسل ماہر بدر نے پچھلے سال اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی 63 دن تک جاری رہنے والی بھوک ہڑتال میں بھی شمولیت اختیار کی۔
