• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کا چھاپہ، یونیورسٹی پروفیسرگرفتار، سماجی کارکن کے وارنٹ جاری

اتوار 23-08-2015
in فلسطین
0
plf university
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ اتھارٹی کے زیرانتظام عباس ملیشیا نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کوحراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ ایک فلاحی ادارے کے سربراہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نابلس شہر میں عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حاکم نے جامعہ النجاح سے وابستہ انجینیرنگ کالج کے استاد مومن صباح کو حڑاست میں لینے کے بعد حراستی مرکز منتقل کردیا ہے۔

الخلیل شہرمیں بھی عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے ایک فلاحی ادارے کے سربراہ فضل الجبارین کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر خود کو حکام کے حوالے کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

الخلیل شہر میں ایک مقامی صحافی عامر ابو عرفہ نے بتایا کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک” پر سنہ 2014 ء میں فلسطینی اتھارٹی کی ایک خبر پوسٹ کرنے پر فضل جبارین کے گھر پرچھاپہ مارا تاہم گھر پرموجود نہ ہونے کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ عباس ملیشیا نے اس کے اہل خانہ کو نوٹس حوالے کیا جس میں جبارین کو خود کو حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ادھر عباس ملیشیا کی جانب سے حراست میں لیے گئے پولیٹکنیک انسٹیٹٰوٹ کے طالب علم مجاھد قواسمہ کو اس کی بھوک ہڑتال کے باوجود حراست میں رکھا ہوا ہے جب کہ ایک دوسرے طالب علم اسامہ قیسیہ بھی عباس ملیشیا کی حراست میں ہیں جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

رام اللہ سے حراست میں لیے گئے فلسطینی ولید ربیع کی بلا جواز گرفتاری کا آج 14 واں دن ہے جب کہ ان کے صاحبزادے کو پچھلے 27 دن سے حراست میں رکھا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.