• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کے فتحاوی الزامات مسترد کردیے

بدھ 19-08-2015
in حماس
0
plf secret
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے تحریک فتح کی جانب سے عاید کردہ ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ حماس اسرائیل کے ساتھ غزہ کی پٹی میں طویل المیعاد جنگ بندی کے لیے ایک خفیہ معاہدہ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں تحریک فتح کی طرف سے عائد کردہ الزامات مسترد کردیے اور کہا کہ حماس نے آج تک دشمن کے ساتھ کسی قسم کی خفیہ یا اعلانیہ کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے۔ معاہدے کرنا تحریک فتح کا وتیرہ بن چکا ہے جس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ کھلم کھلا فوجی تعاون شروع کر رکھا ہے۔

ترجمان نے فتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن جمال محیسن کے اس الزام کو بے بنیاد اور گھٹیا سوچ کا مظہر قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ خفیہ معاہدے کی کوشش کرہی ہے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز فتح کے رہ نما جمال محیسن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ خفیہ معاہدے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ خفیہ معاہدے کو شرمناک قرار دیا اور الزام عاید کیا کہ حماس سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے توسط سے صہیونی ریاست کے ساتھ معاہدے کی کوشش کررہی ہے۔

اس الزام کے رد عمل میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل سے کسی قسم کا معاہدہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ حماس پراسرائیل کے ساتھ معاہدے اور ڈیل کا الزام عاید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں جنہوں نے مغربی کنارے میں تمام سیکیورٹی اداروں کو صہیونی فوج کا ٹائوٹ بنا رکھا ہے اور وہ دشمن کی فوج کے ساتھ مل کر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

ابوزھری کا کہنا تھا کہ فتح رہ نما جمال محیسن کا بیان کم ترسوچ کا عکاس ہے اس لیے اس پرتبصرے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.