فلسطینی اتھارٹی بھی آزادی اظہار پرپابندیوں میں قابض اسرائیلی حکام سے پیچھے نہیں ہے۔ آئے روز غرب اردن سے صحافیوں کو اغواء کرکے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ اس کی تازہ مثال صحافی عامر ابوعرفہ ہیں جنہیں گذشتہ روز الخلیل شہر سے گرفتار کرکے جیل میں منتقل کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ابوعرفہ کی منگیتر نےسماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک” پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا کہ ابو عرفہ کو فلسطینی اتھارٹی کےزیرانتظام ڈینفس حکام نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ ایک احتجاجی مظاہرے کی کوریج کررہے تھے۔ قبل ازیں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے الخلیل میں ابوعرفہ کے گھر پرچھاپہ مارا اور اس گھرسے اس کا لیپ ٹاپ بھی اٹھالیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عامر ابو عرفہ الخلیل میں شہاب خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار ہیں۔ وہ ماضی میں بھی عباس ملیشیا کے ہاں متعدد مرتبہ گرفتار رہ چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
