اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹس فیس بک اور "ٹیوٹر” سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پرجماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کے اکائونٹ کی موجودگی کی سختی سے تردید کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پرخالد مشعل کے نام سے جتنے بھی اکائونٹ چل رہے ہیں۔ وہ سب جعلی ہیں کیونکہ ان کا سوشل میڈیا کے ذریعے کسی سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی وہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس استعمال کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ خالد مشعل کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک سے زائد اکائونٹ موجود ہیں۔ اگرچہ حماس کی قیادت سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتی ہے مگرخالد مشعل کا ایسا کوئی اکائونٹ نہیں ہے۔ حماس کی جانب سے ان کے سماجی رابطوں پرموجود اکائونٹس کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
