مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی شرپسندوں کا ایک گروپ ان دنوں طلباء کے روپ میں "صفد” ڈگری کالج میں سرگرم عمل ہے۔ اس گروپ کے کارندے عرب اور فلسطینی طلباء کے ہاسٹل کے باہر، انہیں گھروں سے کالج لانے والی بسوں اور ان کے لیے مختلف انتظامی بلاکس کے باہر عبرانی زبان میں سیاہ اسپرے سے اشتعال انگیز چاکننگ کرتے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حال میں ایک یہودی گروپ نے صفد کالج میں عرب طلباء کے ہاسٹل کی بیرونی دیواروں پرعبرانی زبان میں اشتعال انگیزی چاکنگ کی۔ طلباء کو دھمکیاں دی گئیں کہ وہ کالج چھوڑ دیں ورنہ انہیں اس کی سخت سزا دی جائے گی۔ عرب شہروں کے طلباء نے کالج کی انتظامیہ کو اس کے بارے میں شکایت کی اور یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں ممکنہ کسی شرانگیزی کے خدشات کا اظہار کیا مگر کالج کی انتظامیہ نے اس پرکسی قسم کی کارروائی سے معذرت کردی اور کہا کہ وہ کسی ایسے گروپ کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے ہیں جو خود کالج کے لیے بھی خطرہ ثابت ہو۔
الصفد شہر میں واقع ڈگری کالج واحد تعلیمی ادارہ نہیں جہاں فلسطینیوں اور عرب طلباء طالبات کے ساتھ اس نوعیت کی نسل پرستانہ ریشہ دوانیاں جاری ہیں بلکہ مقبوضہ فلسطینی شہروں میں قائم اسرائیل کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یہ بے بہودہ اور انسان دشمن کچلر عام ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
