• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شہداء کا خون ہماری گردنوں پر مقدس امانت ہے:ھنیہ

پیر 03-08-2015
in حماس
0
plf muqadas-amanat
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صہیونی درندگی کی بھینٹ چڑھنے والے معصوم فلسطینی شہداء کا خون پوری فلسطینی قوم کی گردنوں پر ایک مقدس امانت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور صہیونی دشمن کو فلسطین فلسطینیوں کے حوالے کرنا ہوگا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار رام اللہ میں دو روز قبل یہودی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی لیث الخالدی کے والد سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے اہالیان غرب اردن کی جانب سے صہیونی ریاست کے خلاف پورے عزم کے ساتھ مقابلہ کرنے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ غرب اردن کے عوام آئے روز اپنے بیٹوں، بھائیوں اور معصوم بچوں کے جنازے اٹھاتے ہیں لیکن ان کے جذبہ آزادی میں ایک ذرا برابر کمی نہیں آئی ہے۔

حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ارض وطن، قبلہ اول اور تمام مقدس مقامات جلد آزاد ہوں گے۔ شہداء کا خون رنگ لائے گا اور صہیونیوں کو ہمارا وطن خالی کرنا ہوگا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.