مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان الشلح نے جماعت کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں اس سے کہا گیا ہے کہ وہ شہید شیرخوار علی سعد دوابشہ کے وحشیانہ قتل کا بدلہ لیں۔
رمضان الشلح نے اپنے کارکنوں اور مجاھدین سے کہا ہے کہ ننھے علی دوابشہ کے خون کا ایسا انتقام لیا جائے تاکہ "سینے ٹھنڈے” ہوجائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ننھے فلسطینی اور اس کے والدین کو زندہ جلانے والے وحشی درندی اور جنگی مخلوق ہیں جو کسی نرمی اور رحم کے مستحق نہیں۔ ایسے مجرموں کے ساتھ نہایت سختی کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔
اسلامی جہاد کے رہ نما نے کہا کہ انتہاپسند یہودی دہشت گردوں کی وجہ سے ہمارے وہ بچے بھی محفوظ نہیں جو شیرخوار ہیں اور اس کے باوجود فلسطینیوں پردہشت گردی کی پھبتی کسی جاتی ہے۔ فلسطینیوں کو اپنے بچوں کے دفاع کاحق حاصل ہے۔ شیرخوار بچے علی دوابشہ کا قتل پوری فلسطینی قوم کا قتل ہےاور قاتلوں کو کسی قیمت پرنہیں چھوڑا جائے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر انتہا پسند یہودیوں نے ایک مکان کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود ایک شیرخوار بچہ جل کر شہید اور اس کے والدین اور ایک بھائی شدید زخمی ہوگئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
