شہید زندہ ہوتے ہیں۔ یہ کہاوت نہیں قرآن کا فیصلہ ہے۔ شہید ہونے کے بعد مٹی بھی ان کے جسد خاکی کو نقصان نہیں پہنچاتی۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پچھلے سال جولائی اور اگست کے دوران اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے حماس کے کارکن کا جسد خاکی ملا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین کا ہنا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کارکن مومن البطش کا جسد خاکی آج بدھ کو التفاح کالونی میں بمباری سے منہدم ہونے والے مکان کے ملبے سے ملا ہے۔ جسد خاکی بالکل محفوظ ہے اور اسے ایک قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔
پی آئی سی کے نامہ نگار کے مطابق التفاح کالونی میں البطش خاندان کے کئی افراد پچھلے سال اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔ ان میں مومن البطش کی میت نہیں ملی تھی۔ آج منہدم ہونے والے ایک مکان کے ملبے کو ہٹاتے ہوئے اس کا جسد خاکی ملا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
