• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اردن: فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت کی پاداش میں قید اور جرمانے کی سزائیں

منگل 28-07-2015
in فلسطین
0
plf imprisonment-fine
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کی ایک فوجی عدالت نے فلسطینی تحریک مزاحمت کی حمایت کی پاداش میں متعدد ایک درجن ملزمان کو ایک سے پندرہ سال قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں سناتے ہوئے صہیونیت نوازی کا کھل کر مظاہرہ کیا ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے اردنی عدالت کے فیصلے کو”انصاف” کا قتل قراردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمان میں قائم ایک فوجی عدالت نے منگل کے روز آٹھ موجود ملزمان کو ایک سے پانچ سال قید جب کہ چار غیرحاضر ملزمان کو پندرہ سال قید کی سزائوں کا حکم دیا۔ جب کہ چار زیرحراست ملزمان کو ناکافی ثبوت کی بناء پربری کردیا گیا ہے۔

ان تمام ملزمان کو فلسطینی تحریک مزاحمت کی حمایت کےجرم میں قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ عدالت میں موجود غسان دوعر، عبدالرحمان الحسن، احمد سمیر کو پانچ سال، محمد القرنہ کو تین سال، ابراہیم یوسف، ادرریس الرفاتی ،انس ابو خضر اور بشیر الحسن کو ایک ایک سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

عدالت نے ناکافی ثبوتوں کی بناء پر محمد قندیل، مصعب البورینی، انس عواد اور احمد ابو خضیر کو بری کردیا۔

خیال رہے کہ اردنی پولیس نے اکتوبر 2014 ء میں چھاپوں کے دوران بارہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔ ان پرفلسطینی تحریک آزادی کی حمایت کا الزام عاید کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ساتھ تعلقات کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے ان بارہ کارکنوں کے خلاف ٹرائل شروع کیا گیا۔ عدالت نے چار غیرحاضر ملزمان کے خلاف بھی ٹرائل شروع کیا۔ ان میں سے دو مناف جبارہ اور عبداللہ الزیتاوی اسرائیلی جیل میں قید ہیں جب کہ دو ملزمان ایک خلیجی ملک میں ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.