• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اول کےخلاف صہیونی غنڈہ گردی، اردن میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان

منگل 28-07-2015
in فلسطین
0
plf announce-protest
0
SHARES
0
VIEWS

مسجدا قصیٰ کے خلاف حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے منظم سازشوں کے خلاف اردن میں آئںدہ جمعہ کو ملک گیراحتجاجی مظاہروں اور جلسے جلوسوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی کال پر جمعہ کو”یوم یکجہتی قبلہ اول” منانے کی بھی کال دی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کی مذہبی ، سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں مسجد اقصیٰ پریہودی آباد کاروں کے منظم دھاوں، مسجد کےفلسطینی محافظوں پرتشدد اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی نمازیوں پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے قبلہ کے دفاع کے لیے مربوط کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پریہودیوں کے بلوے اور نمازیوں پر تشدد اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی ہے جسے کسی صورت میں قابل قبول نہیں سمجھا جائے گا۔ بیان میں تمام اردنی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعہ کے روز قبلہ اول کے دفاع کے لیے نکالی جانے والی ریلیوں میں شرکت کرکے مسجد اقصیٰ سے یکجہتی کا اپنا اخلاقی اور مذہبی فریضہ ادا کریں۔

اردنی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے عمان حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے سرپرست کی حیثیت سے مقدس مقام کو یہودیوں کی غنڈہ گردی سے بچانے کے لیے ہرممکن اقدام کرے اور اسرائیل کو قبلہ اول سے دور رکھنے کے معاہدے پرعمل درآمد کرے۔

خیال رہے کہ اردن اور اسرائیل کے درمیان جنیوا میں طے پائے معاہدے کے تحت مسجدا قصیٰ اور بیت المقدس کے اسلامی مقدسات کو اردن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ عملا اردنی حکومت قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہے کیونکہ حالیہ ایام میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پرحملوں پر اردنی حکومت کی طر ف سے کوئی مذمت بیان تک نہیں آیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.