• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 27 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

پناہ گزینوں کی امداد کم کرنا "اونروا” کی مالیاتی بحران کی آڑ میں سیاسی گیم ہے:حماس

منگل 28-07-2015
in حماس
0
plf political-game
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم ذیلی ادارے”اونروا” کی جانب سے پناہ گزینوں کی مختلف شعبوں میں مالی امداد کم کرنے پر فلسطینی سیاسی حلقوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے "اونروا” کے امداد کم کرنے کے اعلان کو "مالیاتی بحران کی آڑ میں سیاسی گیم کھیلنے کےمتراف”قراردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ "اونروا” کی تشکیل کا مقصد ان لاکھوں فلسطینیوں کی بہبود کے ساتھ ساتھ ان کی وطن میں دوبارہ آبادکاری کے لیے کوششیں کرنا ہے جنہیں صہیونی جبرو تشدد کے باعث ملک چھوڑنا پڑا تھا۔ آج اگر اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ فلسطینی پناہ گزینوں کی صحت اور تعلیم کے شعبوں میں معاونت سے ہاتھ کھینچ رہاہے تو یہ اسے صرف سیاسی گیم ہی قراردیا جاسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پناہ گزینوں کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کرے بلکہ سنہ 1948 ء کے بعد فلسطین کے نکالے گئے شہریوں کی وطن میں آباد کاری کی راہ ہموار کرے۔ مالیاتی بحران کی آڑمیں فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے "اونروا” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ادارے کے پاس فنڈز کی شدید قلت ہے جس کےباعث وہ غزہ کی پٹی، لبنان اور دوسرے ملکوں میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی فلاح وبہبود کے کئی اداروں کوبند کرنے پرمجبور ہیں۔

اس کے رد عمل میں حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے صحت اور تعلیم کے شعبے میں کٹوتی کرنے سے ہزاروں بچوں کا مستقبل دائو پرلگ سکتا ہے۔ غزہ کی پٹی میں پہلے ہی مالیاتی بحران جاری ہے۔ اونروا کی طرف سے بھی اسکولوں اور اسپتالوں کو امداد کی فراہم بند کردی گئی تو حالات مزید سنگین ترہوسکتے ہیں۔ حماس نے تنظیم آزادی فلسطین سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ وہ "اونروا” کو فلسطینیوں کی امداد جاری رکھنے کا پابند بنانے کے لیے عالمی برادری سے رابطے کرے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.