مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نے قاہرہ میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی وزارت خزانہ کو سعودی عرب کے ترقیاتی بنک کے ذریعے ساٹھ ملین ڈالر کی رقم جلد ادا کردی جائے گی۔
سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ریاض حکومت فلسطینی اتھارٹی کو ماہانہ بجٹ میں تعاون کی مد میں 20 ملین ڈالر کی رقم ادا کرتی ہے۔ اپریل، مئی اور جون کے مہینوں کی رقم ادا نہیں ہوسکی تھی جسے جلد ہی یکمشت ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کی ہرممکن مالی اوراخلاقی مدد وحمایت جاری رکھے گی۔ سعودی عرب کی جانب سے سنہ 2013 ء میں فلسطینی اتھارٹی کو ماہانہ 14 ملین ڈالر کی رقم ادا کی جا رہی تھی۔ بعد ازاں اسے بڑھا کر ماہانہ 20 ملین ڈالر کردیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
