• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر تشدد اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی”

پیر 27-07-2015
in فلسطین
0
plf state-terroism
0
SHARES
0
VIEWS

انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے، مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بےحرمتی کرنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والے اسرائیلی فوجیوں اور پولیس کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات چلانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے اشتعال انگیز داخلے، اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے مقدس مقام کی بے حرمتی اور یہودی اشرار کےہاتھوں فلسطینی نمازیوں پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پریلغار کو سنگین عالمی جرم قراردیتے ہوئے عالمی سطح پر مقدس مقام کی بے حرمتی کے جرم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اپنے ایک بیان میں الشیخ محمد حسین کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی مذہبی آزادیوں کے حوالے سے ایک سنگین جرم ہے اور فلسطینی شہریوں کو قبلہ اول سے روکنا اور انہیں منٖظم انداز میں تشدد کا نشانہ بنانا اس سے بڑا جرم ہے۔

انہوں نے کہا یہ یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں نہ صرف مسجد اقصیٰ غیرمحفوظ ہے بلکہ فلسطین کے تمام مقدس مقامات یہودی ریشہ دوانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ یہودیوں نے پورے خطے کو ٹائم بم میں تبدیل کررکھا ہے۔ فلسطینی عوام میں یہودیوں کی ریشہ دوانیوں کے خلاف غم وغصے کا لا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے قبلہ اول میں جمع ہوکر عبادت کی کوشش کی۔ اس دوران مسجد میں موجود نمازیوں پراسرائیلی فوج نے حملہ کرکے نہتے نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ درجن سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ محمد حسین نے مسجدا قصیٰ پراسرائٰیلی پولیس اور فوج کے حملے کو "سنگین جنگی جرم”قراردیا اور کہا کہ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

فلسطین کی کئی دوسری تنظیموں کی جانب سے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ، علماء اور محکمہ اوقاف کی مذمت

مسجدا قصیٰ میں اسرائیلی فوج کے داخلے اور نمازیوں پر وحشیانہ تشدد پر فلسطین بھرمیں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ، محکمہ اوقاف اسلامی اور فلسطین کی سپریم علماء کونسل کی جانب سے بھی اسرائیلی فوج کی درندگی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نماز میں مصروف نہتے شہریوں پراسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد منظم ریاستی دہشت گردی ہے۔ اسرائیلی فوج نے صرف یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول میں داخلے کی راہ ہموار کرنے کے لیے نہتے فلسطینیوں کو المناک تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ جس کا کوئی آئینی، اخلاقی اور سیاسی جواز نہیں ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے عالم اسلام اور عرب ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہودی انتہا پسندوں کے ہاتھوں قبلہ اول کی توہین اور صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

ادھر فلسطینی وزارت اوقاف اور فلسطین کی سپریم علماء کونسل نے بھی قبلہ اول میں اسرائیلی فوج کے داخلے اور نہتے نمازیوں پر تشدد کو وحشیانہ کارروائی قراردیتے ہوئے فلسطینیوں سے قبلہ اول کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.