• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

"فلسطینی مزاحمت مسجد اقصیٰ پر صہیونی یلغار روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے”

پیر 27-07-2015
in حماس
0
plf able-to-resist
0
SHARES
3
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے مغربی کنارے میں ترجمان حسام بدران نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اسرائیل کی بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔ اسرائیل فلسطینی مزاحمت کاروں کو آزمانے کی کوشش نہ کرے ورنہ ہم قبلہ اول کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار مسجد اقصیٰ پر یہودی فوجیوں کی یلغار کے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں قبلہ اول کے دفاع کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلائیں گی۔ اسرائیل اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں اس کےخلاف کچھ کرنے سے گریزاں ہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں داخلے کے دوران انہیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے صہیونی فوجیوں نے مسجد میں موجود فلسطینی نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

حماس رہ نما نے اسرائیلی فوج کی کارروائی پرخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول پریہودیوں کی یلغار اور قابض کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد کے واقعات کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں اور ان کا ذمہ دار بھی اسرائیل ہی ہو گا۔

حسام بدران کا کہنا تھا کہ قبلہ اول پریہودی آباد کاروں کے حملے فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کے لیے ایک نیا امتحان ہیں۔ فلسطینی عوام کو صہیونی دشمن کی چیرہ دستیوں کےخلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں میں قبلہ اول کے دفاع کی پوری صلاحیت موجود ہے اور ہم اس عظیم مقصد کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانا بھی جانتے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.