فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسلامی جہاد کے کارکنوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون شروع کیا ہے جس میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
جنین سے مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اتوار کے روز عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے جنین شہر میں اسلامی جہاد کے کارکنوں اور حامیوں کےگھروں پر چھاپے مارے۔ گرفتاریوں کا یہ سلسلہ جنازوں کے جلوس نکالنے اور تعزیتی کیمپ لگانے کے خلاف کیا گیا ہے۔
اسلامی جہاد کے ایک ذریعے نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے شرمناک ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے جماعت کے حامیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کے کریک ڈائون کے نتیجے میں دسیوں بے گناہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں فلسطینیوں کی قومی وحدت کے کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
