مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ”فیس بک” پرپوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست کے مظالم اور فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینیوں کو مزاحمت کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کاحق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صبح وشام صہیونی فوج کا مقابلہ کرنے والے فلسطینی پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ وہ اپنے حق کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔ ان کی جدو جہد صہیونی ریاست کی تباہی اور بربادی تک جاری رہے گی۔ حماس اور پوری قوم کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں پر فخر ہے۔
ابو مرزوق نے مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسرائیلی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عباس ملیشیا قوم کے ہیروز کے خلاف مظالم میں اسرائیل کا آلہ کار بن چکی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
