اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے مخلوط حکومت کے سربراہ رامی الحمد اللہ کے بعض اقدامات کی وجہ سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ رامی الحمد اللہ قومی حکومت کے نہیں بلکہ صرف تحریک فتح کی نمائندگی کرتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں وزیراعظم کی تنظیم آزادی فلسطین کے اجلاسوں اور تحریک فتح کی سینٹرل کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ تحریک فتح کے اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت سےظاہر ہوتا ہے کہ وہ قومی حکومت کے نہیں بلکہ صرف تحریک فتح کی نمائندگی کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ منگل کے روز تحریک فتح کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس صدر محمود عباس کی زیرصدارت منعقد ہوا تھا جس میں وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے بھی شرکت کی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
