اقوام متحدہ کے مندوب اور حماس کی قیادت میں ہوئی ملاقات میں لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات اور ان کے سماجی، اقتصادی اور امن وامان کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حماس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ علی برکہ نے عالمی ادارے کے مندوب کو بتایا کہ 28 مارچ 2014 ء کو لبنان میں موجود فلسطینی قوتوں نے ایک مشترکہ فیصلہ کیا تھا جس کے تحت لبنان اور فلسطینی عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کو پروان چڑھانے پراتفاق کیا گیا تھا۔
علی برکہ نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی”اونروا” کی جانب سے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو دی گئی سہولیات کم کرنے پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ عالمی ایجنسی کی طرف سے ریلیف میں کمی کرنے سے فلسطینی مہاجرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے "یو این” امن مندوب سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات کو اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون کے سامنے بھی پیش کریں تاکہ مہاجرین کی مسائل کے حل پرقابو پایا جاسکے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
