• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 27 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل غزہ میں اپنے یرغمال فوجی کا سراغ نہیں لگا سکتا: القسام

منگل 21-07-2015
in حماس
0
plf can-not-find
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تمام خفیہ اور جاسوس ادارے مل کربھی غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے گئے فوجی "شائول ارون” کا سراغ نہیں لگا سکتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ "شائول ارون” کو یرغمال بنائے ایک سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔ اگراسرائیل کے انٹیلی جنس ادارے اور جاسوس اتنے ہی متحرک اور تیزتھے تو انہیں اس کا سراغ لگا لینا چاہیے تھا۔ وہ الٹے بھی لٹک جائیں تب بھی ارون کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے مجاھدین نے صہیونی فوجی شائول ارون کو 20 جولائی 2014 ء کو علی الصباح یرغمال بنایا۔ دشمن کے فوجی کو جنگی قیدی بنائے جانے کی کارروائی میں کم سے کم 14 صہیونی فوج واصل جہنم بھی ہوئے۔ مغوی کا تعلق اسرائیل کی کمانڈو یونٹ غولانی غسان علیان سے ہے اور وہ پچھلے 365 دن سے القسام کے قبضے میں ہے۔

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اب تک اسرائیل کے یرغمال فوجی کے بارے میں نہ تو کسی قسم کی معلومات سامنے لائی گئی ہیں اور نہ ہی کسی معاہدے کے بغیر اس کے بارے میں کچھ بتایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پچھلے سال جولائی اور اگست کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ کے دوران کم سے کم 2300 فلسطینی شہید اور 11 ہزار سےزائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے دشمن فوج پرحملہ کرکے درجنوں فوجی ہلاک کیے اور ایک فوجی شائول ارون کو زندہ پکڑ لیا تھا جسے بعد ازاں جنگی قیدی بنایا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.