مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں دورہ سعودی عرب کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ حماس قیادت کے دورہ سعودی عرب کے من پسند نتائج مرتب کرکے غلط فہمیاں پیدا کی گئیں اور خطے میں جاری تبدیلیوں کے حوالے سے جہالت کا مظاہرہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے پرانے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو نیا رخ دے رہا ہے۔ ایسے لگ رہا ہے کہ خطے میں امریکی مفادات بدل رلے ہیں۔ یہی وجہ کہ امریکیوں کی پالیسی کے خلاف عرب خطے میں لوگوں میں سخت نفرت اور غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر مرزوق نے کہا کہ حماس صرف فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد کرنے والی جماعت ہے جس کا کسی دوسرے ملک کے ساتھ کوئی تنازع نہیں۔ حماس تمام عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھی خوش گوار تعلقات کےقیام کی خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری امت کی اجتماعیت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ تمام تر اختلافات اپنی جگہ مگر فلسطین اور قبلہ اول کے حوالے سے پوری اسلامی دنیا کا موقف یک ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
