مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کےایک ذمہ دار ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی” قدس پریس” کو بتایا کہ شاہ سلمان نے خالد مشعل سے مصافحہ کیا اور دونوں رہ نمائوں میں بات چیت بھی ہوئی۔
قبل ازیں حماس کی قیادت نے سعودی عرب کے انٹیلی جنس چیف جنرل خالد بن علی بن عبداللہ الحمیدان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ فلسطین اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ خالد مشعل جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ بدھ کے روز سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں انہوں نے عمرہ کی ادائی کے بعد سعودی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ خالد مشعل کے ہمراہ سعودی عرب آنے والے وفد میں جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق اور سیاسی شعبے کے رکن صالح العاروری شامل ہیں۔
خالد مشعل نے جون 2012 ء میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز ملک کے فرمانروا تھ۔ تین سال بعد ان کا موجودہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی عرب کی قیادت تبدیل ہو چکی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
