• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

لاکھوں فلسطینیوں کی نماز عیدالفطر کے لیے مسجد اقصیٰ آمد

جمعہ 17-07-2015
in فلسطین
0
plf namaze-e-eid
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں لاکھوں افراد نے آج جمعہ کے روز نماز جمعہ سے قبل عید کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔ نماز عید کی امامت الشیخ یوسف ابو سنینہ نے کرائی ۔ نماز کے بعد فلسطین کی آزادی، مسجد اقصیٰ کی پنجہ یہودی سے آزادی اور اسرائیلی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں کی رہائی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کو علی الصباح بیت المقدس اورمغربی کنارے سمیت فلسطین کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں فلسطینی نماز عید کی ادائی کے لیے قبلہ اول پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ نماز سے قبل مسجد اقصیٰ کے تمام اندرونی ہال اور اس کی بیرونی گیلریاں اور ملحقہ پارک بھی نمازیوں سے بھر چکے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو قبلہ اول تک پہنچنے سے روکنے کے لیے تمام ترظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ شہریوں کو قبلہ اول تک رسائی سے روکنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگا کرفلسطینیوں کی شناخت پریڈ کی جاتی رہی۔ تمام ترپابندیوں کے باوجود لاکھوں فلسطینیوں نے عید کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ ابوسنینہ نے فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی رکاوٹوں کو توڑ کرقبلہ اول آمد کو سراہا۔ مسجد اقصیٰ میں آنے والوں نے ہاتھوں میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

ترک خبر رساں ایجنسی "اناطولیہ” کے مطابق فلسطین کی مختلف مساجد بالخصوص مسجد اقصیٰ میں ہونے والی نماز عید کے بعد مصرکے سابق معزول صدر محمد مرسی کی رہائی کے لیے بھی دعا کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی نوجوانوں کو ایسی ٹی شرٹس پہنے دیکھا گیا جن پر محمد مرسی کی تصاویر بنائی گئی تھیں اوران پر”حق کی فتح ہوگی” کے الفاظ درج تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.