اسرائیلی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ایک اہم رہ نما کو ایک سال جیل میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔ حماس رہ نما الشیخ نزیہ ابو عون گذشتہ روز رہائی کے بعد اپنے گھر پہنچے جہاں ان کا اہل علاقہ اور حماس کے کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے الشیخ نزیہ ابو عون کو ایک سال قبل حراست میں لیا تھا، جہاں انہیں باضابطہ قید میں رکھا گیا۔
ان کی رہائی نو جولائی کو ہونا تھی تاہم صہیونی حکام نے انہیں مزید پانچ دن تک جیل میں روکے رکھا تھا۔
رہائی کے بعد الشیخ نزیہ ابوعون جنین میں حماس کے ایک دوسرے رہ نما کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ جہاں حماس رہ نم الشیخ مصطفی ابو عرہ ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد داخل کیے گئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
