مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکومت کے زیرانتظام پلاننگ وہائوسنگ” کمیٹی کی جانب سےایک ہفتہ قبل بیت المقدس میں والے اجلاس میں "زیتون الملک” قبرستان پر 192 رہائشی مکانات اور 480 کمروں کا ایک پنج ستارہ ہوٹل تعمیر کرنے کی منظوری دی۔
خیال رہے کہ بیت المقدس میں "زیتون الملک” نامی قبرستان تاریخی قبرستان” مامن اللہ ” کا حصہ ہے۔ اس قبرستان میں کئی جلیل القدر صحابہ کرام، تابعین، تبع تابعین اور بزرگان دین کی آخری آرام گاہیں ہیں۔
اخباری رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے "زیتون الملک” قبرستان میں تعمیراتی کام کا ٹھیکہ”عیدان” نامی ایک تعمیراتی کمپنی کودیا ہے۔ یہ کمپنی بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کے کئی دوسرے منصوبوں پربھی پہلے سے کام کررہی ہے۔
عبرانی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ "زیتون الملک” قبرستان پر ہوٹل اور رہائشی مکانات کی تعمیر پرپچھلے کئی سال سے غور کررہی تھی لیکن اسے مرکزی حکومت کی طرف سے گرین سگنل مل گیا ہے جس کےبعد وہاں پر تعمیرات شروع کی جا رہی ہیں۔
اسرائیلی حکومت کے منصوبوں کے مطابق زیتون الملک اور مامن اللہ قبرستانوں میں مجسٹریٹ عدالت اور مرکزی عدالتوں کے دفاتر قائم کرنے کی اسکیم بھی شامل ہے۔ اس سے قبل مامن اللہ قبرستان میں ایک میوزیم تعمیر کیا جا چکا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
